پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی ایم این اے کی فیکٹری پر چھاپہ، غیر قانونی سوئی گیس لائن پکڑی گئی

ایف آئی اے ٹیم نے پتوکی میں تحریک انصاف کے ایم این اے طالب حسن نکئی کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طورپر ڈالی گئی 150 فٹ سوئی گیس لائن پکڑلی۔
ایف آئی اے ٹیم نے قصور پتوکی میں بڑی کارروائی کی۔ تحریک انصاف کے ایم این اے سردار طالب حسن نکئی کی فیکٹری کو غیر قانونی طریقے سے گیس کی فراہمی کی جا رہی تھی جس سے کروڑوں روپے کا خزانے کو نقصان ہو رہا تھا۔ غیر قانونی طورپر ڈالی گئی 150 فٹ سوئی گیا لائن پکڑی گئی۔
ایف آئی اے ٹیم کے مطابق گھریلو میٹر کو استعمال کر کے زیر زمین فیکٹری تک لیجایا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے دو مقدمات درج کر لئے۔ مقدمہ سردار احمد ایاز نکئی، ولد سردار طالب حسن نکئی اور دیگر افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex