پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کے نام ای سی ایل میں شامل

فہرست میں شامل کوئی شخص باہر نہ جائے،ائیرپورٹس،شپ پورٹس کو حکم جاری

کراچی ( آن لائن) حکومت نے تحریک انصاف کے 200 کارکنوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق 9 مئی کے روز توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنےوالے تحریک انصاف کے 200 کارکنوں کے نام ایئرپورٹس اور شپ پورٹس حکام کو فراہم کردیئے گئے ہیں، حکام کو ہدایات کی گئی ہیں کہ فہرست میں شامل کوئی بھی شخص ملک کے باہر نہ جائے ۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونیوالے پرتشدد مظاہروں میں ملوث سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *