پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شاہ محمد کو بنوں سے گرفتار کرلیا

نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور لوگوں کو اشتعال دلانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شاہ محمد کو بنوں سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نو مئی کے واقعات پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے، آج پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیرملک شاہ محمد خان کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست خارج ہوگئی، پولیس ملک شاہ محمد خان وزیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے احاطے سے گرفتار کرکے تھانہ کینٹ لےگئی۔

اصغر احمدزئی ایڈووکیٹ کے مطابق ملک شاہ محمد خان وزیر کو سیاسی انتقام کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، ملک شاہ محمد خان وزیر کی تمام مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے لیکن 9 مئی واقعات کا مقدمہ سیاسی انتقام کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d