پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کی طرح کسی نے شفاف انٹراپارٹی الیکشن نہیں کرائے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ پاکستان کی 175 سیاسی جماعتیں ہیں،پی ٹی آئی کی طرح کسی نے شفاف انٹراپارٹی الیکشن نہیں کرائے۔

بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اور رؤف حسن کو نوٹس آیا تھا،نوٹس میں صرف سماعت کی تاریخ کا بتایا گیا تھا،ہم نے پہلے جب پارٹی الیکشن کرائے تو ہمیں نوٹس بھیجا گیا،ان کاکہناتھا کہ آج الیکشن کمیشن نے سٹاف سے پوچھا آپ کیا کہنا چاہیں گے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ پی ٹی آی انٹراپارٹی انتخابات پر آج مختصر سماعت ہوئی،پاکستان کی 175سیاسی جماعتیں ہیں،پی ٹی آئی کی طرح کسی نے شفاف انٹراپارٹی الیکشن نہیں کرائے، ہم نے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر الیکشن میں حصہ لینے والوں کیلئے شیڈول دیا،ہم نے اپنی ووٹر لسٹ بھی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر دی، ہمارا انٹراپارٹی الیکشن صاف شفاف ہوا ہے۔ان کا کہناتھا کہ اب تو ضمنی انتخابات بھی ہو چکے ہیں،چاہتے ہیں ہمیں بلے کا انتخابی نشان واپس ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex