جرم کہانی
پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے میں ناکام :ایس پی کراچی شعیب میمن عہدے سے برطرف

کراچی (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد کراچی میں انصاف ہاؤس کے باہر جمع ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر نہ کرنے پر انصاف ہاؤس اور شارع فیصل کی سکیورٹی پر معمور ایس پی شعیب میمن کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی شعیب میمن کو انصاف ہاؤس اور شارع فیصل کے باہر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کیا گیا تھا مگر ایس پی شعیب میمن سیاسی کارکنان کو منتشر کرنے میں ناکام رہے اور زخمی ہونے کا بہانہ کرکے موقع سے چلے گئے۔