
پاکستان کے دل لاہور میں میں پی ایس ایل میچز کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ۔
میچ کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ وی آئی پی موومنٹس کے دوران شہر کی اہم شاہراہوں مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ مین بلیوارڈ اور فیروز پور روڈ پر سفر کرنے والے شہری اذیت میں گھر گئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ شروع ہونے سے پہلے ہی ڈی ایس پی گلبرگ کا پارہ ہائی ہو گیا۔ قذافی اسٹیڈیم گیٹ پر ڈی ایس پی نے سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ڈی ایس پی عامر عباس نے پہلے موٹرسائیکل سوار اور پھر کار سوار پر تشدد کیا۔ ڈی ایس پی شہریوں پر تھپڑ برساتا رہا اور گالم گلوچ بھی کرتا رہا۔
پی ایس ایل میچیز کا آغاز ہو گیا اور سیکورٹی کے نام پر شہریوں کا جینا محال کر دیا گیا اور تو اور پولیس نے شہریوں کو سڑکوں پر مارنا بھی شروع کر دیا pic.twitter.com/31JSpKS1wq
— Irfan Malik (@irfanmalikC42) February 10, 2022
اس سلسلے میں ترجمان آپریشنز ونگ نے بتایا ہے کہ ڈی آ ئی جی آپریشز ڈاکٹر عابد خان نے ڈی ایس پی گلبرگ کا شہری سے بدتمیزی کے معاملے کا نوٹس لے لیا
اور ایس ایس پی آپریشز مستنصر فیروز کو فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے اہلکاروں کو شہریو ں سے خوش اخلاقی سے پیش آ نے کی ہدایت کی۔ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے چیکنگ کے دوران شہری تعاون کریں۔ پی ایس ایل
کا انعقاد پر امن بنانے کے لئے سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔