پاکستان

پی آئی اے کا عید پر کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان

کراچی (نیوزایجنسی )پی آئی اے نے عید الفطر پر مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی جانب سے عید کے موقع پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق 22 اور 23 اپریل کو ہوگا۔ مذکورہ سہولت سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافر مستفید ہوسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: