پاکستان

پی آئی اے:کورونا ویکسین نہ لگوانیوالے پر یومیہ 500 روپے تک جرمانہ

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) انتظامیہ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سٹاف اور افسران سے یومیہ 500 روپے تک جرمانہ لینے کا عندیہ دیدیا تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ویکسی نیشن نہ کرانے والے عملے کو خبردار کرتے ہوئے تمام ملازمین کے ویکسین لگوانے کیلئے حتمی تاریخ 13 اگست مقرر کر دی ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے سٹاف، ملازمین اور افسران کے خلاف کارروائی ہو گی اور سٹاف کو 300 جبکہ افسران کو 500 روپے یومیہ جرمانہ کیا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق پی آئی اے کے ملازمین کو 10 دن تک ویکسی نیشن نہ کرانے پر تادیبی کارروائی کا سامنا ہوسکتا ہے، ملازمین اور افسران کورونا کی روک تھام کیلئے 13اگست تک ویکسین لگوا لیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ کو سکول آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے گزشتہ روز صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے عملے اور ساتذہ کو ویکسین لگوانے کیلئے حتمی تاریخ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ویکسین نہ لگوائی تو سکول نہیں آنے دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *