پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کا اعتراض نہیں کرنا چاہیے،یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ ملی یا نہیں؟ اس حوالے سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کھل کر بول پڑے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کا اعتراض نہیں کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کبھی ملی ہی نہیں۔ آئندہ حکومت کا انتخابات میں عوام فیصلہ کریں گے۔

گفتگو کے دوران ایک صحافی نے یوسف رضا گیلانی سے سوال پوچھا کہ آج کل جو کچھ تحریکِ انصاف کے ساتھ ہو رہا ہے اس پر کیا کہیں گے؟

اس سوال کے جواب میں سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ جو معاملات عدالتوں میں ہیں اِن کا فیصلہ عدالتوں کو ہی کرنے دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے