پاکستانتازہ ترین

پیپلزپارٹی بھاگنے والوں میں سے نہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی بھاگنے والوں میں سے نہیں، الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا گڑھی خدا بخش میں شہید بینظیر بھٹو کی برسی پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے قائدین کوشہید توکرسکتے ہو تم کتنے بھٹو ماروں کے ہر گھر سے بھٹونکلے گا۔عوام آج بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔16سال پہلے کچھ قوتوں نے سوچا تھا کہ بینظیر بھٹو کوشہید کرکے پیپلزپارٹی کوختم کردیں گے۔ہرسال جیالے گڑھی خدا بخش میں ان قوتوں کو للکارتے ہیں کہ وہ آج بھی شہدا کیساتھ ہیں۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ آج بھی ملک میں کوئی سیاسی جماعت وفاق کو بچا سکتی ہے وہ پیپلزپارٹی ہے۔18ویں ترمیم کی صورت میں 1973کا آئین بحال کیا۔ہم نے کہا تھا جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ہم نے بھگوڑے،غدار،آمربھگایااور جمہوریت کی بحالی کی صورت میں انتقام لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex