
بنگلہ دیش کے خلاف ڈیبیو کرنے والے قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا.
عبداللہ شفیق اب تک واحد پاکستانی اوپنر ہیں جنہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں دو چھکے لگائے۔عبداللہ شفیق نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار انداز میں اپنے کیرئیر کا آغازکیا.
Abdullah Shafique is the first Pakistan opener to hit 2 sixes on Test debut.
— Mazher Arshad (@MazherArshad) November 27, 2021
انہوں نے آج 162 گیندوں کا سامنا کیا اور 52 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،انکی اننگز میں دو چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔انہوں نے اپنی ففٹی بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق کی گیند پر چھکا لگا کر مکمل کی۔