پاکستانتازہ ترین

پہلے ہی بہت سے بحرانوں کا شکار ہے اور اب پی آئی اے جہاز کے ساتھ کتا ٹکرا گیا ہے

پہلے ہی بہت سے بحرانوں کا شکار ہے اور اب پی آئی اے جہاز کے ساتھ کتا ٹکرا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے متعد دطیارے پہلے ہی مختلف وجوہات کی بنیاد پر گراونڈ ہو چکے ہیں جبکہ حالیہ تیل کے بحران نے تو رہی سہی کسر بھی نکال دی ،ایئر پورٹ کی حدود میں جانوروں کے منڈلانے کی روک تھام کیلئے کوئی بااثر پالیسی دکھائی نہیں دے رہی ہے اور اس کا شکار حال ہی میں پی آئی اے کا ایک اور طیارہ ہو گیاہے ۔

سیالکوٹ ایئر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ پرواز بھرنے کیلئے رن وے پر دوڑ رہا تھا کہ اچانک ایک کتا دوڑتا ہو ا رن وے پر طیارے کے سامنے آ گیا اور جان گنوا بیٹھا ۔ کتے کے ٹکرانے سے جہاز کو نقصان سے بال بال بچ گیا ۔

پائلٹ نے کتے کے ٹکرانے کی اطلاع کنٹرول ٹاور پر دی اور نقصان کی اطلاع نہ ہونے پر پائلٹ نے پرواز جاری رکھی ، انتظامیہ نے رن وے پر ڈیوٹی دینے والے مخصوص اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے