
نگران حکومت نے بجلی صارفین پر پھر بجلی گرائے جانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا اتھارٹی آج سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے نے اگست کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اگست میں 15 ارب 47 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی کمپنیوں کو فراہم کیےگئے، اگست میں مہنگے فرنس آئل سے 4.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی جس سے بجلی کی لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی۔