پاکستانتازہ ترین

پولیس افسر کو تھپڑ مارنے پر الیکشن کمیشن کا فردوس عاشق اعوان کو 15 فروری تک جواب طلب

الیکشن کمیشن نے پولیس افسر کو تھپڑ مارنے پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کی رہنما فردوس عاشق اعوان سے 15 فروری تک تحریری جواب طلب کر لیا۔

فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ میں نے تھپڑ نہیں مارا، جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈم کی ویڈیو چلادیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آپ ساتھ میں میری دی ہوئی ویڈیو بھی چلا دیں، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر آپ کی کوئی شکایات تھیں تو درج کراتیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تمام پولنگ سٹیشنرز پر پرامن پولنگ ہوئی سوائے متعلقہ پولنگ سٹیشنز کے۔

الیکشن کمیشن نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان سے 15فروری تک تحریری جواب طلب کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے