شوبز
پنجاب یونیورسٹی میں شوٹنگ ، صبا قمر پھر تنقید کی لپیٹ میں آ گئیں
لاہور : اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر تنقید کی لپیٹ میں آگئیں. اس مرتبہ انہیں پنجاب یونیورسٹی میں ڈرامے کی شوٹنگ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا. بتایا گیا ہے پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں ڈرامے کی شوٹنگ ہوئی جس میں معروف ادکارہ صبا قمر نے حصہ لیا۔ طلبا نے الزام عائد کیا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کلاسز بند رہیں، بعض کلاسز بند کرکے شوٹنگ کی گئی۔
اس ضمن میں ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ شوٹنگ اجازت لے کر کی گئی تھی، اس کے دوران کوئی کلاس منسوخ نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صبا قمر کر مسجد میں شوٹنگ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا.