پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں طلبہ اور سرکاری ملازمین کو بلاسود آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلبا و طالبات کو بلاسود آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دینے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
تقریب میں الیکٹرک بائیکس کی فراہمی،الیکٹرک رکشہ اورگاڑیوں کی نمائش کے ساتھ تھری وہیلر رکشہ کی رجسٹریشن کا بھی باقاعدہ آغاز کیا گیا، پہلے مرحلے میں بینک آف پنجاب کے توسط سے 10 ہزار طلبا کو موٹر سائیکلیں دی جائیگی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ طلبا و طالبات کو 10 ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود آسان شرائط پر دی جائیں گی، 10 ہزار الیکٹرک رکشے بھی بلا سود پنجاب بینک کے تعاون سے دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ سپیشل افراد کو بلا سود 2 ہزار الیکٹرک تھری ویلر موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔
محسن نقوی نے سرکاری ملازمین کو بھی خوشخبری سنا تے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کو 2 ہزار ،سرکاری و نجی ملازمت پیشہ خواتین کو 2 ہزار الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔ صوبے بھر میں سرکاری سطح پر فیول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگا دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex