پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں آ کر نوازشریف پر تنقید کی جاتی ہے،پنجاب نوازشریف پر تنقید نہیں سنتا۔ مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے بچے اسی ملک میں ہی رہیں گے، ہم نے یہ ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جانا۔

مریم نواز کا اپنے انتخابی حلقے این اے 119 کے دورے کے دوران کارکنان سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ نوازشریف عوام کی تکالیف دور کرنے کی بات کرتے ہیں، جس جگہ نوازشریف کو مینڈیٹ نہیں ملا وہاں بھی خدمت کے نشان موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آ کر نوازشریف پر تنقید کی جاتی ہے،پنجاب نوازشریف پر تنقید نہیں سنتا۔ لیڈر کا سب سے بڑا حق ہوتا ہے وہ اپنے حلقے میں جائے۔ میرا بس چلے تو این اے 119 کے ہر گھر کے دروازے پر دستک دوں۔ مجھے نوازشریف کے ساتھ پورے پاکستان میں جانا ہوتا ہے۔ میری خواتین کی ٹیم این اے 119 کی ہر گلی میں موجود ہے۔ یہ ووٹ امانت ہے اس دھرتی کی اور نسلوں اور مستقبل کی، یہاں سے الیکشن لڑنے کی اجازت لینے آئی تھی لیکن عوام نے تو فیصلہ سنا دیا۔

ملک دشمنوں سے پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہوئی، نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا: شہباز شریف
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر الزام تھا کہ اپنے والد کیساتھ کیوں کھڑی ہوں، جان چلی جائے مگر اپنے والد کے قدم کے قدم کیساتھ چلتی رہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex