پاکستانتازہ ترین

پنجاب سے گرفتار ہونے والے شرپسندوں کی تعداد 3368 تک پہنچ گئی

لاہور(کرائم رپورٹر ) پنجاب میں احتجاج کے دوران سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شر پسندوں کی تعداد 3368 تک پہنچ گئی.

مظاہرین نے پولیس سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی کوشش کے دوران پنجاب بھر میں 162سے زائد پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے، لاہور میں 63، فیصل آباد 26، گوجرانوالہ 13، راولپنڈی 29، اٹک 10، سیالکوٹ 5 اور میانوالی میں 6 پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: