پاکستانتازہ ترین

پنجاب انتخابات:سپریم کورٹ کی حکومت کودی ڈیڈلائن ختم،آج ساڑھے 11بجےسماعت

عدالتی تاریخ کا آج اہم ترین دن،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میںجسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت کریں گے،کاز لسٹ جاری چیف جسٹس عمر عطا بندیال معمول کے کیسز کی سماعت نہیں کریں گے،چیف جسٹس نے گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ اگر سیاستدان مل بیٹھ کر کوئی راستہ نکال لیتے ہیں تو بہتر ورنہ وہ اپنا فیصلہ برقرار رکھیں گے۔

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)عدالتی تاریخ کا آج اہم ترین دن ہے ۔ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج دن ساڑھے 11 بجے ہو گی۔
ملک میں ایک ہی دن انتخابات کیس کی سماعت چیف جسٹس چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی ہو گی، بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔اُدھر سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سےنظر ثانی شدہ کازلسٹ جاری کردی گئی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطاء بندیال آج مقدمات کی سماعت کریں گے، ایک ہی دن انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت دن ساڑھے 11 بجے ہو گی۔گزشتہ سماعت کے دوران انتخابات کرانے کے حوالے سے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کی تھی۔
چیف جسٹس نے گزشتہ سماعت کے دوران کہا تھا کہ اگر سیاستدان مل بیٹھ کر کوئی راستہ نکال لیتے ہیں تو بہتر ہے بصورت دیگر عدالت عظمیٰ کے پاس آئین سے پیچھے ہٹنا کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ اپنا 14 مئی کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے، عدالتی فیصلہ واپس لینا مذاق نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex