پاکستانتازہ ترینموسم

پل پل بدلتا موسم،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

ہر لمحہ بدلتا موسم،محکمہ موسمیات نے آج پنجاب، خیبر پختونحوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا،سوات،ابیٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، کرم اورکو ہستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، بہاولنگر،بہاولپور، لیہ، بھکر، ملتان، راجن پور،میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ ساہیوال ،قصور، اوکاڑہ ، رحیم یار خان ، مری، گلیات اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ،بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

شہر لاہور میں بارش برسانے والے لوکل سسٹم کی انٹری ہو گئی،سورج اور بادلوں کی حسین ادائیں موسمی کیفیت کو چار چاند لگا رہے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ لوکل سسٹم سے آج تیز ہوائیں ، آندھی اور رم جھم دیکھے جانے کا امکان ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کے دس فیصد امکانات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: