بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا انسٹا گرام پر اپنی ایک تشہیری پوسٹ کیلئے 3کروڑ بھارتی روپے وصول کرتی ہیں۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ویرات کوہلی وہ دو بھارتی شخصیات ہیں جو سالانہ ہوپر انسٹاگرام رچ لسٹ کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
ہوپر انسٹاگرام ’رچ لسٹ‘ میں پریانکا کا 27 واں نمبر جبکہ کوہلی 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
انسٹاگرام پر 6 کروڑ 40 لاکھ فالوورز کے ساتھ پریانکا انسٹاگرام ایپ پر اپنی ہر تشہیری پوسٹ کیلئے 4 لاکھ 3 ہزار امریکی ڈالر وصول کرتی ہیں۔
4 لاکھ 3 ہزار امریکی ڈالر بھارتی روپوں میں 3 کروڑ جبکہ پاکستانی کرنسی میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔
ہوپر انسٹاگرام رچ لسٹ میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 308 ملین فالوورز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں اور وہ انسٹاگرام پر ایک تشہیری پوسٹ کے تقریباً 11 کروڑ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں۔