کالم

پاک فوج میرا فخر

عامر نصیر راجپوت

پاکستان اسلامی دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کے پاس ایک بڑی فوج موجود ہے اور وہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے ۔ وطن کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے والے نوجوانوں سے پاکستانی دل و جان سے پیار کرتے ہیں ۔ہمارے بہادر سپوتوں کے جذبہ حب الوطنی ، پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہمارے وطن عزیز کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں۔ ہمارے بہادر سپاہی
بلاشبہ قابل فخر ہیں۔آپ نے کبھی سنا ہو کہ کسی سیاستدان کا کوئی بیٹا پاک وطن کی خاطر دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوا ہو۔؟ اس کا جواب آپ کو نہیں میں ہی ملے گا ،تو کیوں ہم اپنے وطن کے ان محافظوں کو الزام دیں جو اپنے گھرسے دور ، بیوی بچوں سے دور ، ماں باپ سے دور ، اپنے دوستوں اور عزیزوں سے دور وطن کی خاطر اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہیں ۔جن کی عید گھر پر ہوتی ہے نہ کسی خوشی غمی میں شریک ہو سکتے ہیں۔فوج کی قدر پوچھنا ہے تو فلسطین ، صومالیہ اور لیبیا جیسے ملکوں سے پوچھو۔گزشتہ تین چار سالوں سے یہ بات محسوس کر رہا ہوں کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں و اہلکاروں کے خلاف انتہائی زہریلا اور منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہاہے ۔ پاکستان دشمن قوتیں یہی چاہتی ہیں اگر واقعی سیاستدان ملک کا قبلہ درست کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنا قبلہ درست کریں پھر اس کے بعد فوج پر انگلی اٹھائیں ۔ہمارے بیرونی اور نظریاتی بارڈرز کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے اندرونی محاذوں پر بھی قابل قدر خدمات سر انجام دی ہیں ۔ پاک فوج کی کاوشوں اور قربانیوں کی بدولت دہشت گردی ، انتہا پرستی اور شدت پسندی کا قلع قمع ہو رہا ہے اور حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں ۔ پاکستان کی عوام اور پاکستان کی بہادر افواج کی زبان پہ ایک ہی نعرہ رہتا ہے کہ پاکستان زندہ باد۔ اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex