پاکستان

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

پاک فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اٹک کے قریب زمین پر جا گرا، دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔ ترجمان نے بتایا کہ طیارہ گرنے سے زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے