پاکستانصحت

پاکستان کی 10 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن مکمل

اسلام آباد : کورونا ویکسی نیشن سے حکام نے تازہ ترین رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کی 10 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن مکمل ہوگئی. وزارت صحت کے مطابق 1 کروڑ 25 لاکھ ساڑھے 9 ہزار سے زائد شہریوں کی ویکسین کی 2 ڈوز مکمل ہوچکی ہے۔ہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ85 لاکھ ساڑھے 67 ہزار سے زائد ہے، کُل آبادی میں سے تقریباً 12 کروڑ 58 لاکھ 53 ہزار 7 سو شہریوں کی ویکسینیشن ہونی ہے۔
حکام کے مطابق پنجاب میں ویکسینیشن کی اہل آبادی کی تعداد 6 کروڑ 67 لاکھ 93 ہزار سے زائد ہے، اب تک پنجاب کے 55 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد کی ویکسینیشن ہوسکی ہے۔ سندھ میں ویکسینیشن کے لیے اہل افراد کی تعداد 2 کروڑ81 لاکھ 61 ہزار ہے، اب تک سندھ کے21 لاکھ 70 ہزار سے زائد شہریوں کی ویکسینیشن مکمل ہوئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے ویکسینیشن کے لیے اہل افراد کی تعداد 1 کروڑ 91 لاکھ 43 ہزار ہے، خیبر پختونخوا میں ویکسینیشن مکمل کروانے والوں کی تعداد 12 لاکھ 29 ہزار ہے۔
ملک بھر میں ویکسینیشن کی سب سے کم رفتار بلوچستان کی ہے، بلوچستان میں ویکسینیشن کے اہل 64 لاکھ ساڑھے 36 ہزار افراد ہیں، بلوچستان میں صرف 1 لاکھ 73ہزار 500 افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں ویکسینیشن کے اہل افراد 14 لاکھ 61 ہزار834 ہیں، اسلام آباد میں اب تک 4 لاکھ 80 ہزار افراد دونوں ڈوز حاصل کرپائے ہیں۔حکام کے مطابق آزاد کشمیر میں ویکسینیشن کے اہل افراد 27 لاکھ ساڑھے 49 ہزار سے زائد ہیں، آزاد کشمیر میں اب تک 4 لاکھ 69 ہزار افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے