بین الاقوامیتازہ ترینسیاست

پاکستان کیساتھ مشترکہ مفادات افغانستان سے بہت آگے ہیں: امریکا

امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان معاملات کے حوالے سے واشنگٹن ، اسلام آباد کو مددگار اور تعمیری شراکت دار سمجھتا ہے لیکن دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اس سے بہت آگے ہیں۔
نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے اور ہماری اجتماعی کوششوں سے وہاں امن و سلامتی کی کچھ جھلک دکھائی دے گی۔ اسلام آباد اورواشنگٹن کے مشترکہ مفادات افغانستان سے کہیں زیادہ ہیں جس میں انسداد دہشت گردی کے بڑے پیمانے پر اقدامات اور عوامی سطح پر روابط مضبوط کرنا شامل ہیں۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان، کئی امور میں امریکا کا اہم شراکت دار ہے۔ افغانستان کے تمام پڑوسیوں کو ملک میں پائیدار سیاسی تصفیے اور افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیز فائر کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ افغانستان کے پڑوسی وہاں تعمیری کردار ادا کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور ملک خانہ جنگی کے دہانے پر ہے، طالبان کی پرتشدد کارروائیوں کے بعد افراتفری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: