کھیل

پاکستان کو نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کھیلنا چاہیے:شاہد آفریدی

احمد آباد کی پچز پر ڈراؤنی مخلوق نہیں ہیں جو پاکستانی کھلاڑیوں پر جادو کر دے گی ہمارے پلئیرز جائیں کھیلیں اور جیتیں، اس ہجوم کے سامنے فتح سمیٹیں:سابق کپتان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کیلئے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلنا چاہیے۔مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ احمد آباد کی پچز پر ڈراؤنی مخلوق نہیں ہیں، جو پاکستانی کھلاڑیوں پر جادو کر دے گی۔ پاکستان احمد آباد کی پچ پر کھیلنے سے کیوں انکار کررہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان ٹیم کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں جانا چاہیے اور کھیلنا چاہیے، اگر یہ چیلنج ہے تو اسکا واحد راستہ جیت ہے، ہمارے پلئیرز جائیں کھیلیں اور جیتیں، اس ہجوم کے سامنے فتح سمیٹیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex