
سابق وزیر خزانہ اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مفتاح اسماعیل نے خبردار کیا ہے کہ بہت زیادہ امکانات ہیں کہ ہم ڈیفالٹ کرجائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جون میں آئی ایم ایف پروگرام کے 4 سال مکمل ہوجائیں گے۔ پاکستان کو فوری طور پر نئے آئی ایم ایف پروگرام کی طرف جانا ہوگا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان ایک سہ ماہی تو نکال لے گا لیکن دوسرے سہ ماہی یعنی اکتوبر سے دسمبر تک پاکستان کا آئی ایم ایف کے بغیر گزارنا تقریباً ناممکن ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نواں ریوینیو بہتر انداز میں مکمل کرلیتا ہے تو نئے پروگرام میں آسانی ہوگی۔