پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کا برطانوی فیصلہ مضحکہ خیز قرار
سلام آباد : وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے برطانوی فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت میں بھارت کے چاہنے والوں کاغلبہ ہے۔
Ridiculous! UK govt, dominated by Indophiles & despite globally documented India's continuing disastrous handling of Covid pandemic, moved India to Amber List but keeps Pak on Red; then under pressure from Opp MPs gives feeble excuse Pak didn't share datahttps://t.co/05FAAVO4NL
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) August 9, 2021
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا برطانیہ کی حکومت میں بھارت کے چاہنے والوں کاغلبہ ہے۔کوروناسےنمٹنے کیلئےبھارت کی پالیسیاں ناکام ہوئیں ، ناکام پالیسی کے باوجود برطانیہ نے بھارت کو امبرلسٹ میں ڈال دیا، برطانیہ نے اپوزیشن اراکین کے دباؤ میں کمزور جواز پیش کیا کہ پاکستان نے ڈیٹا شیئر نہیں کیا یہ جواب انتہائی مضحکہ خیزہے، بر طانیہ کاپاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنامضحکہ خیز ہے.