پاکستانتازہ ترین

پاکستان کوآزمودہ لیڈر کی ضرورت ہے، رانا ثنااللہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما راناثنااللہ نے کہا ہےکہ جب پاکستان پر مشکل وقت آیا رہنمائی کے لیے نواز شریف سامنے آئے اور وہ نہ ڈیل کے تحت گئے نہ ڈیل کے تحت واپس آرہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان کو اس آزمودہ لیڈر کی ضرورت ہے جو ملک کو مشکلات سے باہر نکالے اس لیے مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر نوازشریف جماعت کو لیڈ کرنے آرہے ہیں، وہ 21 اکتوبر کر وطن آرہے ہیں، مینار پاکستان پر استقبال اور خطاب ہوگا، ملک بھر سے لوگ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پہنچیں گے ، لاہور نواز شریف اور ملک بھر سے آنے والےلوگوں کی میزبانی کرے گا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نہ ڈیل کے تحت گئے نہ ڈیل کے تحت واپس آرہے ہیں، جب پاکستان پر مشکل وقت آیا، رہنمائی کے لیے نواز شریف سامنے آئے، مسلمہ امہ کو ایٹمی طاقت کے حصول کا چیلنج درپیش تھا تو نوازشریف نے قوم کو سرخرو کیا، پوری دنیا ایک طرف تھی لیکن نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کئے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو امید کو یقین میں بدلنے کے راستے کا تعین کریں گے، وہ 21 اکتوبر کو شام ساڑھے 5 بجے لاہور پہنچیں گے، ان کی حفاظتی ضمانت کے لیے قانونی ٹیم نے تیاری مکمل کرلی ہے، نواز شریف حفاظتی ضمانت لے کر عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے، ہم اشاروں پر یقین نہیں رکھتے ، نوازشریف بے گناہ ہیں ریلیف مل جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex