پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں میچز کے دوران سڑکیں بند نہیں ہوں گی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے میچز میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کراچی میں میچز کے دوران کوئی بھی سڑک ٹریفک کے لیے بند نہیں کی جائے گی، میچ دیکھنے کے لئےآنے والے شائقین چائنا گراؤنڈ میں گاڑی پارک کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کا سہراب گوٹھ سے نیپا اور لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن سکوائر کی طرف داخلہ بند ہو گا۔ اس کے علاوہ پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ کی طرف اور کارساز سے سٹیڈیم، ملینئم شاپنگ مال سے نیو ٹاؤن کی طرف ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات کے مطابق پی ایس ایل میچز کے دوران سٹیڈیم سگنل سے حسن سکوائر کی طرف بھی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔یاد رہے کہ کراچی میں پی ایس ایل میچز آج بدھ سے شروع ہو رہے ہیں اور پی ایس ایل کا فائنل بھی کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex