بین الاقوامی

اللہ اکبر، زائرین کو عمرہ کی اجازت مل گئی

لاہور : سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں سمیت دیگر غیرملکی زائرین کو عمرہ کرنے کی اجازت مل گئی۔ ٹریولز ایجنٹس نے نئی بکنگ کا عمل شروع کردیا۔ جن لوگوں نے دو سال قبل عمرہ کےلئے ٹریولز ایجنٹس کو پیسے دیئے تھے انہوں نے بھی ٹریولز ایجنٹوں سے دوبارہ رابطہ کرلیا۔
عمرہ کی اجازت ملنے پر لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں ٹریولز ایجنٹس کے دفاتر میں عمرے پر جانے کے خواہش مند افراد کا رش لگ گیا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جن لوگوں کے عمرہ ویزے رکے ہوئے تھے انہیں بھی جاری کیے جائیں گے، زائرین کو توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے جاری ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d