پاکستانتازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد میں جلسہ عام کیلئے درخواست دے دی

پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسہ عام کیلئے درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب یا 30 مارچ کو جلسہ عام کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامر مسعود مغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں جلسہ عام کیلئے ڈی چوک، ایف نائن پارک یا پریڈ گراونڈ کی جگہیں مانگی گئیں۔

تحریک انصاف کی درخواست میں کہا گیا کہ تینوں میں سے کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex