پاکستانتازہ ترین

پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں. دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پر عزم ہے۔

جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ بشام میں دہشتگرادانہ حملے کے بعد حکومت پاکستان چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندے ہلاک ہوگٗئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملے پاکستان کے تمام محاذوں سے دہشت گردی سے نمٹنے کے عزم کو مزید تقویت دیتے ہیں، پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں.

ترجمان نے کہا کہ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ بشام حملہ پاکستان چین دوستی کے دشمنوں نے کیا تھا، ہم مل کر ایسے حملوں کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائی کریں گے اور انہیں شکست دیں گے ،پاکستان چینی شہریوں اور پاکستان میں چینی منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex