پاکستانتازہ ترین

پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر دہشتگردوں کی حملے کی ناکام کوشش

پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر دہشتگردوں نے حملے کی کوشش کی جسے پاک فوج نے ناکام بنادیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میانوالی ٹریننگ ایئربیس پر دہشتگردوں نے آج علی الصبح حملے کی کوشش کی، جسے پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کی بدولت ناکام بنا دیا اور اہلکاروں اور اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق غیر معمولی جرات اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 3 کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران پہلے سے گراؤنڈ 3 طیاروں کو کچھ نقصان پہنچا جبکہ ایک فیول باؤزر بھی متاثر ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے ایک جامع مشترکہ کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *