پاکستانتازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

پاکستانی پھل فروش نے شکیرا کے’واکا واکا‘ کو نئے انداز میں پیش کردیا

اٹک سے ایک پھل فروش کی انوکھے انداز میں آم بیچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پھل فروش اپنے آم بیچنے کے لیے 2010ء کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے بنائے گئے آفیشل ترانے ’واکا واکا‘ کو نئےانداز میں گاتا ہے۔ اس وائرل ویڈیو کو اب تک 6 لاکھ سے زائد ویوز مل چُکے ہیں۔
ویڈیو میں پھل فروش مشہور ترانے کی دھن کو برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کو آم کے استعمال کے مختلف طریقے بتاتے ہوئے لوگوں پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے آم خریدیں۔ آم بیچنے کے لیے بنائے گئے ’واکا واکا‘ کے اس مزاحیہ ورژن کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہےجس کے باعث کچھ صارفین نے تو اسے ’پاکستانی شکیرا‘ قرار دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex