شوبز

پاکستانی ماڈل لاریب مدھوال کار حادثے میں انتقال کر گئیں

پاکستان کی 27 سالہ ماڈل لاریب مدھوال گزشتہ روز ایک المناک کار حادثے میں انتقال کرگئی ہیں۔
ماڈل کے کار حادثے میں انتقال کی خبر کی تصدیق لاریب کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر کی اور بتایا کہ یہ حادثہ بالاکوٹ میں پیش آیا ہے۔
ماڈل کے انتقال کی خبر کے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے فوراََ بعد ہی مداحوں، دوستوں اور مشہور شخصیات کی جانب سے نوجوان ماڈل کے اچانک انتقال پرتعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ ماڈل لاریب مدھوال عرف ’لارا‘ نے زندگی میں گھبراہٹ، ڈپریشن اور دیگر ذہنی امراض جیسے مسائل کی وجوہات کے بارے میں آگاہی کے لیے اپنی آواز اٹھائی اور اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والی ماڈک لاریب انسٹاگرام کے دو پیجز چلاتی تھیں، ایک بطور ماڈل اور ایک اسٹائلسٹ جہاں وہ اپنے فالوورز کے ساتھ اپنے اسٹائل، سفر اور دیگر زندگی کے خوشگوار لمحات شیئر کرتی رہتی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: