پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، 2 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ سے ہوگا۔اجلاس میں 8 فروری کو پیش کی گئی تحریک پر بحث ہوگی۔

وزیرپارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کی طرف سے ملکی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تحریک پیش کی گئی تھی،

تحریک میں امن و امان، دہشت گردی سمیت 8 نکات پر بحث کرنے کو کہا گیا تھا۔اجلاس میں معاشی پالیسی، جموں و کشمیر، قومی اداروں کی تکریم کے معاملات پر بھی بحث ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: