پاکستان

پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کی غیر اخلاقی مداخلت کو روکا جائے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کی غیر اخلاقی مداخلت کو روکا جائے، قرار داد کے ذریعے پوری پورے ایوان کو کمیٹی کا درجہ دینا چاہیے۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی تحقیق کرے کہ جسٹس منیر سے لے کر آج تک آئین کے ساتھ کیا کچھ کیا گیا، آمروں نے جب جب آئین کو مسخ کیا عدلیہ نے ان کے اقدامات پر انگوٹھے لگائے، آئین ہمیں جو اختیارات دیتا ہے ہم اسے استعمال کریں گے ، ملک کے دو آئینی ادارے ایک دوسرے کے سامنے آچکے ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کی بات ماننے کو تیار نہیں ہیں،عدلیہ کو ہمارے اور ہم عدلیہ کی حدود میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا عدالت کا بنیادی کام انصاف فراہم کرنے ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں پھانسی کے بعد باپ بیٹے کو کیس سے بری کیا گیا، آج بھی بڑی تعداد میں مقدمات التواء کا شکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex