کھیل

ٹی 20 سیریز: پاکستان اور انگلینڈ کا فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا

بابائے کرکٹ کے دیس ٹی 20 سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا۔ دوسرے میچ میں پاکستان کو 45 رنز سے شکست ہوئی، شاہینوں نے ٹرافی جیتنے پر نظریں جمالیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں رات ساڑھے دس بجے مدمقابل ہوں گی۔ میزبان شہر مانچسٹر میں شاہینوں نے پڑاؤ کرلیا۔ تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ سنڈے کا میلہ میزبان کھلاڑیوں نے لوٹ لیا تھا۔ مہمان ٹیم کم بیک کرنے ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔
نائب کپتان شاداب خان نے فتح کی امید دلا دی۔ بڑے میچ کے لیے ٹیموں کے بڑوں نے سر جوڑ لیے، کمبی نیشن کے لیے جوڑ توڑ کرنے لگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *