خواتین

ٹوٹکے

دہی جمانےسے قبل دودھ کو ابال لیں اور اس میں دو سبز مرچ ڈال دیں اس سے دہی جلد اور سخت جمے گا .

سردیوں میں ہاتھ پائوں کی انگلیوں میں سوجن دور کرنے کے لیے گھیا (لوکی) کدوکش کر اسے ہاتھ پائوں پر اچھی طرح ملیں۔ ایک گھنٹے بعد ہاتھ پائوں دھولیں اور پھر پٹرولیم جیلی لگائیں۔

رات کو سونے سے قبل تین چمچ کھانے کا سوڈا پانی بھرے ٹب میں ڈال دیں اور صبح اس پانی سے باتھ روم دھو لیں م. باتھ روم چمک اٹھے گا اور بدبو بھی جاتی رہے گی .

ہاتھ یا پائوں میں پسینا زیادہ آتا ہو، تو پانی میں لیموں کا رس یا سرکہ ملا کر دن میں تین بار اور سونے سے پہلے دھوئیں، افاقہ ہو گا۔

بھوک بڑھانے کی خاطر پھلوں کے سرکے میں پیاز اور ادرک کاٹ کر ملائیے۔ پھر پودینے کے پتے، لہسن کے دوچار ٹکڑے اور تھوڑی سی کشمش ملا کر کھانے میں بطور سلاد استعمال کریں۔

سخت ہاتھوں کو نرم و ملائم رکھنے کے لیے رات کو سونے سے پہلے لیموں کا عرق، گلیسرین میں ملا کر ہاتھوں میں ملیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex