کھیل

ٹنڈولکر کا مجھے خطرناک بائولر قرار دینا انکا اعلیٰ ظرف ہے: عبدالرزاق

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بھارت کے سابق اوپنر سچن ٹنڈولکر کی جانب سے انہیں خطرناک بالر قرار دینا اُنکی گریٹنس کی نشانی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، انہیں میری تعریف کرنے کی ضرورت نہیں تھی، میں سمجھتا ہوں کہ یہ اُنکی گریٹنس ہے۔ جس زمانے میں ہم کھیلتے تھے اس وقت وسیم اکرم، وقار یونس، گلین میک گرا، مرلی دھرن اور شین وارن جیسے نام موجود تھے۔عبدالرزاق نے کہا کہ سچن بھارتی ٹیم کیلئے ون مین آرمی کا کردار ادا کرتے تھے، ہماری ٹیم میٹنگ میں یہ بات ہوتی تھی کہ اگر ہندوستان کو بیک فٹ پر کرنا ہے تو ٹنڈولکر کی وکٹ اہم ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex