تازہ ترینکھیل

ویرات کوہلی کی جگہ ہوتا تو شادی نہ کرتا. شعیب اختر

لیجنڈ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے بابر اعظم سچن ٹنڈولکر کا انٹرنیشل کرکٹ میں 100 سنچریوں کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتے۔ اگر میں ویرات کوہلی کی جگہ ہوتا تو رئٹائرمنٹ سے پہلے کبھی بھی شادی نہ کرتا.

انہوں نے نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا میں پیشن گوئی کرتا ہوں کہ کوہلی 100 سے زیادہ سنچریاں اسکور کریں گے۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی 453 انٹرنیشنل میچز میں 70 سنچریاں اور 121 نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جبکہ بابر اعظم نے 193 انٹرنیشنل میچز میں 20 سنچریاں اور 61 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 664 میچز میں 100 سنچریاں اسکور کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: