
پولیس نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی اتفاقیہ موت کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے، ورثا کی درخواست پر عاصم جمیل کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا، لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔
مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل ڈپریشن میں مبتلا تھے اور انہوں نے 29 اکتوبر کی شب بندوق سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔
ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں مولانا طارق جمیل نے امت مسلمہ سے بیٹے کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔ مولانا طارق جمیل کاکہنا ہے کہ ’’آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘‘