کالم

وزیر ا علیٰ پنجاب کے اقدامات ،صوبہ میںتیز رفتار ترقی

محمد ناظم الدین

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے دورہ کے مو قع پر لان میں پودا لگا کر شجر کاری کا آغاز کیا۔محسن نقوی نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے مخصوص جھنڈے کی پرچم کشائی کی۔ محسن نقوی نے ہسپتال کی تاریخی عمارت کی بطور ہیرٹج بحالی کا حکم دیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی تعمیر و بحالی کا کام 90 دن میں مکمل کرنے اور بیڈز کی تعداد 300 تک بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب ایگری کلچرفوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے زیر تکمیل پراجیکٹ کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پی اے ایف ڈی اے پراجیکٹ کا 85سول ورک اور تعمیرات مکمل ہوچکی ہیں۔پی اے ایف ڈی اے کے لئے 99فیصد آلات بھی امپورٹ کئے جاچکے ہیں۔ پی اے ایف ڈی اے پراجیکٹ کو اگست کے پہلے ہفتے سے قبل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے نکاسی آب اور بارش کے حوالے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام انتظامی محکمے محکمہ موسمیات کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام اے سیز اپنے تحصیلوں میں موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ واسا اور ایم سی ایل ڈی واٹرنگ مشینری کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہوں۔ ڈسپوزل اسٹیشنز، جینسنگ سیٹس مکمل طور پر فعال ہونے چاہئیں۔ تمام سورنگ پوائنٹس پر ہنگامی مراکز فعال اور مشینری موجود ہونی چاہئے۔ ہنگامی صورتحال میں واسا، ایم سی ایل، ایل ڈی اے کی ٹیمیں فوری ریسپانس دیں گی۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش/ پی ڈی ایم اے ہدایات جاری ۔ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ افسران فیلڈ میں نکاسی آب ٹیموں کی نگرانی کو یقینی بنائیں۔شہری ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔شہری بارش کے دوران برقی آلات کے قریب نہ جائیں۔
سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی زیرصدارت پلس اور ای رجسٹریشن منصوبوں کی پیش رفت بارے جائزہ اجلاس میںڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سائرہ عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پلس پراجیکٹ کے تحت ضلع حافظ آباد اور لودھراں سے مسنگ مساوی پر کام جاری ہے۔اربن اور رورل ایریاز میں 30 جون سے بغیر کمپیوٹرائزڈ موضع جات کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا آغاز کر دیا جائے گا۔پلس پراجیکٹ میں پنجاب کے 25709 موضع جات کی باؤنڈری کو ڈیجٹل نشانات لگائے جائیں گئے۔باؤنڈری کمپیوٹرائزڈ ہونے سے کورٹ کیسز میں کافی حد تک کمی واقع ہو گی۔ منصوبہ کے تحت شہریوں کو جائیدادوں کے مخصوص نمبرز الاٹ کیے جائیںگے۔ای رجسٹریشن کی ٹائم لائن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ای رجسٹریشن منصوبہ کے تحت شہریوں کو جائیدادوں کو محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ اراضی ریکارڈ سنٹرز اور دیہی مراکز مال کوارڈینیشن کے عمل کو بہتر بنائیں۔ ڈپٹی کمشنرز و دیگر متعلقہ افسران ریونیو دفاتر کی سپروائزری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیوں میں ایجوکیشن اور ٹیچنگ پروگرامز کے ماہر اساتذہ ڈی پی ایس کا دورہ کرینگے۔ بورڈ آف گورنرز کی منظوری سے پاکستان کے ٹاپ ایجوکیشن سسٹم سے ایم او کیا جائیگا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے زیر تعمیر سمن آباد انڈرپاس کا اچانک دورہ کیا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا سے پاکستان کی مایہ ناز بیٹی ارفع کریم رندھاوا کے والد امجد کریم رندھاوا اور والدہ نے ملاقات کی۔فاونڈیشن پروگرام انچارج مس تابندہ بھی ہمراہ تھیں۔کمشنر لاہور نے ارفع کریم رندھاوا کے والدین کو خراج تحسین پیش کیا۔امجد کریم رندھاوا نے کمشنر لاہور کو ارفع کریم کی زندگی پر تحریر کتاب بھی پیش کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فورس کے زیر استعمال آئی ٹی اصلاحات بارے خصوصی پیغام جاری کیا کہ پنجاب پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی بیسڈ جدید ترین ای- پولیسنگ پر عمل پیرا ہے۔ امن کے قیام،جرائم کی بیخ کنی، سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹولز پر انحصار کر رہے ہیں۔پولیس فورس کے شفاف،غیر جانبدارنہ احتساب کیلئے 1787 اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم بلاتعطل فعال ہیں۔ چہرہ شناخت سسٹم،آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے نمبر پلیٹس کی چیکنگ،مجرموں کو گرفتار، بچھڑوں کو ملایا جا رہا ہے۔ ہمارا E پوسٹ سسٹم روزانہ کی بنیاد پر درجنوں عدالتی مفروروں، اشتہاریوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لا رہا ہے۔ قومی شناختی کارڈ رکھنے والا ہر پاکستانی پنجاب پولیس کے جدید آئی ٹی سسٹم کے ذریعے ڈرائیونگ سنٹرز سے لائسنس حاصل کر سکتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ پولیس نے اپنے عزم و ہمت اور حوصلے سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔محکمہ معدنیات نے مالی سال 23-2022 میں مقرر کردہ ریوینو کے ہدف سے تجاوز کر لیا۔ماہ رواںپہلے ہفتہ تک محکمہ نے 12.7 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کرنے میں کامیاب، جوکہ مقررہ ہدف سے 70 کروڑ زیادہ ہے ۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن جاری۔ایل ڈی اے کی ٹیموں کا مین بلیوارڈ ایل ڈی اے ایونیو ون میں آپریشن جاری۔آپریشن میں 25 سے زائد دکانوں، کمرشل املاک، غیر قانونی تعمیرات کے شیڈ، بورڈ اور تھڑے مسمار کر دیئے گئے۔آپریشن کے دوران ابھی تک 10 سے زائد املاک سربمہر کی جا چکی ہیں۔ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ دینے اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے کپاس کی فصل کی کاشت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ملک کی ترقی کے لیے ووکیشنل ایجوکیشن کا فروغ اور ٹیکنکل اداروں کا انڈسٹری کے ساتھ اشتراک بہت ضروری ہے۔ڈپلومیٹک مشنز کو متحرک کر کے ملک کی ایکسپورٹس بڑھائی جا سکتی ہے۔ گندم ذخیرہ اندوز مافیا،جعلی کھاد،بیج مافیا،نہری پانی چوروں کیخلاف بلاتفریقکریک ڈائون کا حکم دیا ہے۔
زمینوں کی زرخیزی بڑھانے کے لئے سائل ہیلتھ پروگرام شروع کیا جائے گا۔پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر جپسم، زرعی آلات رعایتی نرخوں پر فراہم کئے جائیں گے۔کھالوں کو پختہ کیا جائے گا۔کپاس،گندم، گنا، سویا بین، آئل سیڈ اور دالوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں زیر تعمیر منصوبے شاہدرہ فلائی اوورز، سمن آباد انڈر پاس اور لاہور برج کا دورہ کیا۔شاہدرہ فلائی اوور، لاہور برج اور ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کی زمین ایکوائر کرنے کے طریقہ کار کو شہریوں کے لیے آسان بنایا جائے گا۔ کمشنر لاہور کی شہریوں کو رقم کی ادائیگی و سرکاری پراسیس مکمل کرنے کے لیے سائٹ پر خصوصی ون ونڈو سیل قائم کرنے کی ہدایت کی۔ شہریوں کو بروقت ادائیگی اور سرکاری دفاتر کے بلاوجہ چکر سے بچانے کے لیے خصوصی سیل میں متعلقہ تمام محکموں کے فوکل پرسن موجود ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex