کالم

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا کامیاب دورہ عوامی جمہوریہ چین

حامد جاوید اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نے صوبائی وزرا کے ہمراہ عوامی جمہوریہ چین کا پانچ روزہ کامیاب سرکاری دورہ کیا اس دورے کی خاص بات وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی چین میں غیر معمولی پذیرائی اور انہیں سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیے جانے کے بعد ہر مقام پر چینی قیادت اور چینی اداروں کے نمائندوں کی طرف سے خصوصی پرتپاک استقبال اور وزیر اعلی کے وفد کے اراکین کو چینی اداروں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دیے جانے اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلانے کے ساتھ ساتھ پاکستان بالخصوص صوبہ پنجاب میں مختلف اداروں کے ساتھ تعاون اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے حوالے سے مفید بات چیت اور مستقبل میں مفاہمت کے سمجھوتوں کے حوالے سے پیش رفت اہم کامیابی ہے یقینی طور پر وزیراعلی ٰپنجاب کا دورہ چین کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے اور اگلے مرحلے میں چینی ادارے اور چینی قیادت پاکستان کا دورہ کرکے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے عملی اقدامات اٹھائیں گے جن سے بلا شبہ پنجاب میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگی اور چینی اداروں میں اس وقت استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اور کامیاب نتائج پر مبنی معلومات کے تبادلے سے بالخصوص پنجاب کے عوام اور سرکاری اور
نجی سطح پر اداروں کو خاطر فائدہ حاصل ہوگا وزیر اعلی ٰپنجاب کے دورہ چین کی نمایاں کامیابیوں میں نشیا کی حکومت اور پنجاب کے درمیان طے پانے والے دو معاہدے ہیں جن کہتا ہے ینسچواں میں ساہیوال اور چین کے شہر ووثونگ بہاولپور اور زونگ وہی کو سسٹر سٹیز قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت اور زراعت ایس ایم تنویر نے معاہدوں پر دستخط کیے ان معاہدوں کے تحت ساہیوال اور بہاولپور کے چینی شہروں سے روابط رکھنے اور دوستانہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا پانچ روزہ دورے کے دوران جہاں اہم ترین کانفرنس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی اور ان کی ٹیم کے اراکین شریک ہوئے وہاں انہوں نے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ اداروں کے دورے کرکے اس ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل کی جس کی بدولت چین میں زرعی پیداوار میں اضافے کے علاوہ مختلف شعبوں میں ویلیو ایڈیشن کرکے نہ صرف اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچایا جائے گا بلکہ عوام کو بھی اس سے ریلیف حاصل ہوگا وزیر اعلیٰ پنجاب نے چین کے شہر بیجنگ کا بھی دورہ کیا شہری سہولیات کا جائزہ لیا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سیف سٹی پروجیکٹ پولیسنگ کے نظام کا جائزہ لیا ٹریفک روڈ انفراسٹرکچر کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔سکول آف ایگریکلچرل یونیورسٹی کا دورہ کر کے وہاں کے تعلیمی نظام کا جائزہ لیا اور ین چوان میں چھٹی چینی ایکسپو میں بھی شرکت کی جو ہائی کنونشن سینٹر میں تیسری نشیا انٹرنیشنل سٹیز فورم کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات میں وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی اور ان کی ٹیم کے اراکین ہر طرح نمایاں رہے اور انہوں نے اس کانفرنس میں شریک ہونے والے مختلف ملکوں کے نمائندوں سے مفید بات چیت بھی کی ۔وزیر اعلی ٰپنجاب نے آخر پر کہا کہ پنجاب 14 کروڑ افراد کا صوبہ ہے اور اس دورے کے بعد چین کے ساتھ تعاون و ترقی کے نئے در کھلیں گے چین کی بے مثال ترقی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے اور ایک ایسے وقت میں جبکہ پاکستان میں معاشی استحکام کی جدوجہد بھرپور انداز میں جاری ہے اور پنجاب میں وزیراعلی محسن نقوی کی قیادت میں عوام کی زندگی میں بہتری لانے ان کے مصائب دور کرنے اور حکومتی اداروں کے کارکردگی میں نمایاں اضافے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اس موقع پر پنجاب کی قیادت کا دورہ چین یقینی طور پر مبنی بر نتائج ثابت ہوگا ۔محسن نقوی عملی کام اور فوری نتائج پر یقین رکھتے ہیں اسی لیے وہ دورہ چین کے دوران اپنے وفد کے ہمراہ کوئی لمحہ ضائع کیے بغیر چین کی ترقی ٹیکنالوجی مہارت اور کامیاب تجربات سے استفادہ کرنے کے لیے متحرک رہے یہاں تک کہ انہوں نے چین کے ہسپتالوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں مہیا کی جانے والی طبی سہولیات اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم سے آگاہی حاصل کی اپنے دورے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی ٰپنجاب محسن نقوی نے کہا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد اور قابل فخر دوست ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چینی قیادت کا تعاون کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی ترقی سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا اور چینی ماہرین کی معاونت سے پاکستان اور بالخصوص پنجاب میں مختلف اداروں میں بہتری لانے کے حوالے سے کامیابیاں حاصل کی جائیں گی دورہ چین کے دوران پنجاب کے وزرا نے بھی مصروف ترین وقت گزارا انہوں نے چین کے تعلیمی طبی زرعی صنعتی تجارتی اور عوامی خدمت کے اداروں کی کارکردگی کا بغور مشاہدہ کیا اور وہ مفید معلومات حاصل کیں جن کی بدولت یہ ادارے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں پاکستان اور چین کے ذرائع ابلاغ نے بھی سید محسن نقوی اور ان کی ٹیم کے دورہ چین کو خصوصی طور پر اجاگر کیا اور مقصد یت کے حوالے سے اس دورے کو دونوں ملکوں میں قریبی تعاون اور ترقی کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *