پاکستانتازہ ترین

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

مراد علی شاہ ایوان میں پہنچ چکے ہیں، اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے نادر مگسی جو جیپ ریلی میں شرکت کی وجہ سے حلف نہیں لے سکے تھے، وہ بھی ایوان پہنچے۔

پیپلزپارٹی کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو 112 ووٹ ملنے کی توقع ہے، جبکہ ان کے مدمقابل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار علی خورشدی کو 36 ووٹ مل سکتے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر دیگر نگران کابینہ اراکین کے ساتھ گیلری میں تشریف فرما ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex