کالم

وزیر اعلیٰ پنجاب نے فنکاروں کی امداد ی رقم جاری کر دی

محمد ناظم الدین

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی صوبہ کو ترقی کی جانب لے جانے اور تمام سرکاری محکموں کو روایتی دور سے نکال کر ترقی یافتہ بنانے کے لئے عملی اقدامات شروع کئے ہوئے ہیں۔ انہوںنے پولیس خدمت مراکز کو اپ گریڈ کرنے کا حکم دے دیا ہے تاکہ عوام کو ایک ہی چھت تلے بہتر خدمات با آسانی دستیاب ہوں۔ خدمت مراکز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی سہولیات بھی ہونگی۔پولیس خدمت مراکز میں آنے والے شہریوں کی تصدیق نادرا ڈیٹا اینالسس اینڈ ویری فیکیشن سسٹم سے کی جائے گی۔شہریوں کو ایک ہی چھت تلے پولیس سے متعلقہ جدید آن لائن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ نئے سافٹ وئیرز کی فراہمی سے پولیس خدمت مراکزمیں سہولیات اور خدمات کا معیار مزید بہتر۔ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پولیس خدمت مراکز کو 24/7 آپریشنل کیا جارہا ہے۔
وزیر ااعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لوگوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی اور صوبہ کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئےآئی جی پنجاب، ایل ڈی اے،انسداد سموگ اہداف حاصل کرنے اور شجرکاری مہم میں پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائیٹیز کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے تعاون سے ان سوسائٹیوں میں شجرکاری کرائے گا۔پہلے مرحلے میں لاہور شہر میں قائم پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز اڑھائی لاکھ سے زائد پودے لگائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب پولیس پبلک ایپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیر اطلاعات عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، سی سی پی او لاہور، سی ٹی او لاہور، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب پولیس پبلک ایپ میں عوام کی سہولت کیلئے 11 مفید فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔ عوام پولیس ایپ کے ذریعے گمشدگی، ورثا کی تلاش، کرائم رپورٹ، ٹریفک سروسز سمیت دیگر سہولتیں حاصل کر سکتے ہیں۔ ’’میرا پیارا‘‘ایپ پر گمشدہ اور باز یاب بچے یا فرد کی رپورٹ بھی کی جاسکے گی۔خدمت مرکز سروسز کے ذریعے کریکٹر سرٹیفکیٹ، کرایہ داری، ایف آئی آر، ایمپلائز رجسٹریشن اور دیگر سروسز بھی آن لائن حاصل کی جا سکتی ہیں۔ پولیس ایپ پر شکایات یا کرائم رپورٹ بھی درج کرانے کی سہولت میسر ہو گی۔نگران وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای گورننس کے لئے اہم اقدام کرتے ہوئے تمام محکموں میںروایتی فائل سسٹم بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا اورپیپر لیس سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی گئی ۔محکموں کے لئے ای فائلنگ سسٹم اپنانے کے لئے 15مئی تک کی مدت نافذ العمل ہوگی ۔ پنجاب کابینہ نے گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے طلباو طالبات کے ذہین طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا۔جسکی کابینہ نے منظوری دی ۔ اجلاس میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن اور این جی او’’ تارے زمین پر‘‘ ٹرسٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی مشروط منظوری دی گئی۔5 1مئی کے بعد پنجاب بھر میں کوئی رجسٹری مینول طریقہ کار کے مطابق نہ ہو گی۔ شہری گھر بیٹھے اپنی رجسٹری کی کاپی آن لائن حاصل کر سکیں گے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کی جائیدادوں کا ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے فنکاروں کی امداد کیلئے29ملین کی رقم جاری کردی گئی ہے۔2134 حقدار فنکاروں کوتین ماہ کاوظیفہ دیا جارہا ہے۔ہرحقدار فنکارکو 15000 روپے بذریعہ بینک آف پنجاب ملنا شروع ہوچکا ہے۔جن فنکاروں کو بینک آف پنجاب کی طرف سے میسج موصول ہو وہ اپنی قریبی برانچ سے رقم وصول کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: