پاکستانتازہ ترین

وزیراعلی سیکریٹریٹ میں منرل واٹر کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کافیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ پہلے ہی بم اور بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی جسکے بعد انہوں نے سی ایم سیکریٹریٹ کی بم اور بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال نہیں کیا،اب انہوں نے وزیراعلی سیکریٹریٹ میں منرل واٹر کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ اللہ کی ذات اور اسکی قدرت پرمکمل بھروسہ رکھتے ہیں جس نے ہمیں پیدا کیا اور ہم نے لوٹ کر اسکی طرف
ہی جانا ہے اور وہی ہماری جانوں کا محافظ ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو ہمارا خالق و مالک ہے وہی ہماری حفاظت کا زمہ دار بھی ہے اس لئے ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم اپنی حفاظت کے لئے بم پروف گاڑیاں تو لیتے ہیں اور اپنی صحت کے لئے منرل واٹر بھی پیتے ہیں ہمیں سوچنا چاہے کہ منرل واٹر صحت دیتا ہے یا وہ پاک زات شفا دیتی ہے جو ہر چیز پر قادر ہے وزیراعلیٰ نے فور ی طور پر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں منرل واٹر کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہُ خود بھی عام پانی استعمال کر رہے ہیں اور مہمانوں کو بھی عام پانی ہی پیش کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کے لئے یہ ہدایت بھی جاری کر دی ہیں کہ کوئی بھی وزیر یا سیکریٹری کسی سرکاری منصوبے کا افتتاح نہیں کریگا عوامی منصوبوں کا افتتاح اب عوام کرینگے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکول ہو یا کالج، ہسپتال ہو یا کھیل کا میدان، ہیلتھ کارڈ ہو یا گرین بس کا منصوبہ یہ سب عوام کے اپنے پیسے ہیں تو اس کا کریڈٹ لینے یا دینے کیلئے افتتاحی تقاریب پر وسائل ضائع کرنے کی بجائے سکول کا افتتاح سرکاری اداروں میں زیرِ تعلیم بچوں، اسپتال کا افتتاح سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج غریب مریضوں اور گرین بس سروس کا افتتاح پبلک ٹرانسپورٹ میں دھکے کھانی والی بہن بیٹیوں سے کروایا جائے گاانہوں نے کہا کہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور عوام کو ہی کریڈٹ جائے۔ ہمارا کام انکے پیسے کا صحیح استعمال کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex