لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون برائے سیاسی امورعون چوہدری سے استعفیٰ لے لیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عون چوہدری نے کہا مجھے وزیراعلی آفس بلاکر ترین گروپ سے علیحدہ ہونے کا کہا گیا، لیکن میں نے انکار کردیا، میرے ترین گروپ سے علیحدگی سے انکار پر مجھے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا کہا گیا، جس پر میں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔
عون چودھری نے کہا سب جانتے ہیں کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے کیا خدمات ہیں، 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف کی حکومت جہانگیر ترین کی خدمات کے باعث ہی بنی، مجھے خدمات کا یہ صلہ دیا گیا کہ جب عمران خان نے حلف اٹھایا تو مجھے میری ذمے داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا، اب میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں لیکن ترین گروپ نہیں چھوڑوں گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھی بتایا گیا ہے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے بھی استعفیٰ طلب کیاگیاتھا لیکن اب یہ فیصلہ موخرکردیا گیا ہے