پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلےکرلئےگئے۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا،اجلاس میں دیہاڑی دار مزدوروں کو سوشل سکیورٹی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے رجسٹریشن کارڈ جاری کرنے کی تجاویز کاجائزہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے رسک سیکٹر کی نشاندہی کے لئے عالمی معیار کی لیب قائم کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب بھر کے مزدوروں اورورکرز کا جامع ڈیٹا مرتب کرنے اورورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے آکو پیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ موبائل لیب پراجیکٹ شروع کرنےاور رائیڈر سروس فراہم کرنے والے موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کے تحفظ کے لئے موثر قانون سازی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کوورکروں اورمزدوروں کیلئےلیبرکالونیاں قائم کرنےاورمحکمہ محنت و افرادی قوت سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی،اور پنجاب میں نافذ لیبر لاز کا جائزہ لیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے سندر اور ٹیکسلا میں لیبر کالونیوں کے پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کاحکم بھی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex